"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت

2021-02-11 16:44:47
شیئر:

"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت_fororder_配图5

تحریر : زبیر بشیر

چین میں جشن بہار کا رنگ غالب ہے۔ درخت اور عمارتیں رنگا رنگ برقی قمقموں کا لباس پہنے سال نو کا استقبال کر رہے ہیں۔ سڑکوں کے کنارے لگے  خوبصورت فانوسوں(لالٹین)،  تہنیتی پیغامات کے بینرز ،گھروں، ہوٹلوں اور تقریباً سبھی نجی و سرکاری عمارتوں کی داخلی اور اندرونی سجاوٹ میں سرخ رنگ غالب ہے۔ ان دنوں چینیوں کے لباس اور کھانوں میں بھی ثقافت کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں اور جشن کا سماں ہے۔ ان تمام مناظر میں ایک خوبصورت اور دلکش اضافہ چائنا میڈیا گروپ  کا جشن بہار"ایوننگ گالا" ہے۔ یہ ایسا رنگا رنگ ٹیلی ویژن پروگرام ہے جس کی پوری چینی قوم دیوانی ہے۔ 

رواں برس چائنا میڈیا گروپ کے  جشن بہارایونینگ گالا میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا ۔ یہ گالا  فائیو جی،فورکے/ ایٹ کے اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترقی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا حسین امتزاج بن چکا ہے۔ رواں برس یہ گالا پہلی بار ایٹ کے ریزولوشن  سے سج چکا ہے۔ اس کا کوریج ایریا امریکہ ،فرانس،روس  اورجاپان سمیت ایک سو ستر سے زائد ممالک یا علاقوں تل پہنچ چکا ہے۔ اس گالا کی کوریج چھ سو سے زائد نشریاتی ادارے کریں گے۔ 

اس ایوننگ گالا میں مختلف شوز کے ذریعے دنیا بھر میں موجود چینی  شہریوں کو جشن بہار منانے کے لئے  مثبت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا تا ہے۔ سن 1983 میں شروع ہونے والا جشن بہار ایوننگ گالا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرام کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ  ساتھ چین میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔  ایسی ہی ایک خوشگوار تبدیلی چاندرات کو پیش کیا جانے والا چائنا میڈیا گروپ کا " ایوننگ گالا شو" ہے۔

ہماری عیدین کی طرح  چین کا  سب سے بڑا تہوار جشن بہار ہے وقت کے ساتھ ساتھ جشن  بہار منانے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں تاہم چینیوں کی زندگی اور تصور میں جشن بہار کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ اس  تہوار کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے۔ آغاز میں اس تہوار کا نہ کوئی خاص نام تھا اور نہ ہی منانے کی کوئی مقرر تاریخ تھی۔ دو ہزار ایک سو سال قبل مسیح کے زمانے میں چینیوں نے سیارہ مشتری کی ایک مکمل گردش کے عرصے کو ایک سال کی مدت قرار دیا اور جشن بہار کو زوئی کا نام دیا یعنی سال۔  پھر ہزار سال قبل مسیح کے زمانے میں چینی لوگ جشن بہار کو نیان کے نام سے پکارنے لگے نیان کا مطلب ہے عمدہ فصل کا سال ۔ 

چین کے لوگ روایتی رسم و رواج کے مطابق جشن  بہار کا موسم   قمری کیلنڈر  کے بارہویں یعنی آخری  مہینے "لایوئے" کی 23ویں تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور اگلے سال کے پہلے ماہ یعنی "چنگ یوئے" کی 15 ویں تاریخ کو لالٹین تہوار تک منایا جاتا ہے  ۔ اس دوران  سال گزشتہ کی آخری رات اور نئے سال کا پہلا دن سب سے اہم دن ہیں۔ 

جشن بہار کی شام  کی خاندانوں کے ملن میں خصوصی اہمیت ہے۔  عیسوی کلینڈر کے مطابق اس سال 11 فروری کی شام چین میں چاند رات ہوگی۔ اس روز  وہ نوجوان  یا افراد جو اپنے گھروں اور شہروں سے تعلیم حاصل کرنے یا نوکری کی کی غرض سے باہر گئے ہوتے ہیں وہ واپس لوٹ آتے ہیں۔  

اس رات لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اکھٹے ہو کر ایک بڑی ضیافت کا اہتمام کرتے ہیں۔ وہ رات دیر تک جاگتے ہیں۔ ان کی آنکھیں نئے سال کے استقبال کے لئے منتظر رہتی ہیں۔ اس رات وہ چیز جو ضرور کھائی جاتی ہے

وہ ہے ڈمپلنگ۔ یہ رات خاندانوں کو آپس میں جوڑتی ہے اور جشن بہار ایوننگ گالا پوری قوم کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔

"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت

"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت_fororder_配图4

"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت_fororder_配图2

"ایوننگ گالا" چینی ثقافت کی جدید روایت_fororder_配图3