پرانی کہاوتوں میں نئے تصورات :جشن بہار ایوننگ گالا میں چین اور دنیا کا رابطہ

2021-02-13 19:26:29
شیئر:

سال دو ہزار اکیس کے لیے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے جشن بہار ایوننگ گالا میں ایک پروگرام"تہوار " دکھایا گیا ۔ پروگرام میں افریقی، مصری ،روسی اور چینی رقص سمیت مختلف ممالک کے مخصوص رقص اور ان  کی تہذیب و ثقافت کی خوبصورتی دکھائی گئی ۔چین میں ایک پرانی کہاوت ہے کہ مختلف اقدار کی اپنی اپنی خوبصورتی ہے ، ایک دوسرے کی اقدارکا احترام کرنےسے دنیا میں ہم آہنگی آئے گی۔چینی رہنما شی جن پھنگ نے بھی کہا ہے کہ ہر ایک تہذیب و ثقافت خوبصورتی کا نتیجہ اورحسنِ تخلیق کااظہار ہے ، مختلف خوبصورتیوں میں ہم آہنگی ہوتی ہے۔ لوگ خوبصورتی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کو  کوئی قوت روک نہیں سکتی ہے۔مختلف تہذیب و ثقافت میں تصادم نہیں ہونا چاہیے ، ہمیں تہذیبوں کی خوبصورتی سے لطف اٹھانا چاہیے، ہیمیں اپنی تہذیب کو  اجاگر کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کی تہذیب کی ترقی کے لیے سازگار ماحول بھی بنانا ہے۔