اپنے آبائی گھروں میں واپس جائے بغیر جشنِ بہار منانا،چینی لوگوں کے قومی جذبات کا عکاس ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-02-13 15:54:34
شیئر:

اپنے آبائی گھروں میں واپس جائے بغیر جشنِ بہار منانا،چینی لوگوں کے قومی جذبات کا عکاس ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0213-国际锐评

چینی عوام کے لیے  جشن بہار سال کا سب سے اہم تہوار ہے۔ ماضی میں جشن بہار کے موقع پر  ، اپنے وطن، اپنے آبائی شہروں سے دور کام کرنے والے چینی افراد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس تہوار کی خوشیاں منانے کے لیے ہر صورت اپنے آبائی شہر واپس جاتے تھے۔ اس سال وبائی صورتِ حال کے باعث احتیاطی تدابیر کے تقاضے اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور وبا کے دوران احتیاط کے لیے حکومت کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے گھروں سے دور رہنے والے  چینی افراد کی اکثریت نے  "واپس گھر جائے بغیر نیا سال منانے" کا انتخاب کیا۔ تاہم ، اس سے گھر والوں کے ساتھ ، عزیز و اقارب کے ساتھ  گہری محبت کم نہیں ہوئی۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ ، ہزاروں میل دور موجود خاندان مل بیٹھے اور تمام گھر والوں نے  مل کر ایک ساتھ انٹر نیٹ کے ذریعے  نیا سال منایا۔اس سے نا صرف اس سال کے جشن بہار میں ایک مختلف لطف اوررنگ آیا ہے، بلکہ ملک میں  انسداد  وبا کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں بھی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ،جشن بہار سے قبل ، گزشتہ برسوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں ،چین بھر میں ریلوے اور ایئر لائنز کے ذریعے سفر کرنے والے لوگوں  کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  رواں برس چین کے 36 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھر واپسی کے بغیر جشن بہار منانے والوں کی تعداد میں  پچھلے سال کےمقابلے میں  48 ملین کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔"عام لوگ سب سے عظیم ہیں ، ہیروزعوام میں  سے ہی  آتے ہیں"۔ پچھلے ایک سال میں ، انسداد وبا کی جدوجہد میں ، 1.4 بلین چینی باشندوں نے بھرپور ہم آہنگی اور مضبوط یکجہتی  کا مظاہرہ کیا ، جس نے دنیا کو حیران کردیا۔ رواں سال جشن بہار کے تہوار میں ، چینی عوام نے ایک بار پھر عملی اقدامات کے ساتھ اپنی یکجہتی ، لگن اور خداندان اور ملک و قوم کے لیے اپنے گہرے  بے لوث جذبات کا مظاہرہ کیا ہے۔  ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر ، بروس ایلیوارڈ نے کہا ہے کہ ہر چینی ذمہ داری اور لگن کا قوی احساس رکھتا ہے ، اور ہر وقت وبا کے خلاف جنگ میں اپنے خدمات انجام دینے پر تیار ہے۔چینی عوام نے ایک مرتبہ پھر ان الفاظ کی عملی تفسیر پیش کی ہے۔ رواں سال چینی قمری کیلنڈر میں بیل کا سال ہے۔ چینی ثقافت میں ، بیل سخت محنت ، لگن ، ترقی اور طاقت کی علامت ہے۔ رواں سال اس خصوصی جشن بہار  کے موقع پر  ان قیمتی چینی اخلاقیات اقدار و  جذبات کا مکمل مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اتنی مضبوط قوت کی بنا پر ، چینی قوم مضبوطی سے قدم جمائے ، طے شدہ ترقیاتی اہداف کی طرف بڑھتی رہےگی اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کرےگی۔