دو ہزار بیس کے آخر تک ، چین کی آخری 52 غریب کاونٹیوں کے 1،113 دیہات کو غربت کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ اب تک ، 8 سالوں کی محنت کے بعد ، چین کے موجودہ معیارات کے تحت 100 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نجات مل چکی ہے ، اور ملک بھر میں 832 غریب کاؤنٹیوں کو غربت کی قومی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چینی حکومت نے عوام کو غربت کے خاتمے کا ایک اطمینان بخش رپورٹ کارڈ سونپ دیا ہے ، اور غربت کے خلاف عالمی جدوجہد میں بھی اہم شراکت کی ہے۔جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ سوشلزم کا مقصد لوگوں کو خوشحال اور خوبصورت زندگی دینا ہے ۔اس سلسلے میں کسی بھی قومیت ، خاندان اور فرد کو تنہا نہیں جھوڑا جائے گا۔چینی حکومت غریب عوام کو ترقی کے مزید مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں غربت کے خاتمے کی موجودہ کامیابیوں اور تنائج کو مضبوط بنایا جا سکے ،اور ترقی کے ایک نئے مرحلے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی جا سکے۔ معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا حتمی مقصد تمام لوگوں کو مشترکہ خوشحالی مہیا کرنا ہے۔ چین کے "چودہویں پانچ سالہ منصوبے" کی تجویز کے مطابق ، غربت کے خاتمے کے اہداف اور طے شدہ کاموں کے حصول کے بعد ، چین مضبوطی سے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا ۔اگلے پانچ سالوں تک اور2035 تک "تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کے سلسلے میں زیادہ واضح پیشرفت حاصل ہوگی۔"اس تناظر میں ،2021 کا جشن بہار، چین میں شیڈول کے مطابق غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے بعد پہلا نیا چینی سال ہے۔ یہ غربت سے چھٹکارا حاصل کرنےو الے لوگوں اور تمام چینی عوام کے لئے ایک ناقابل فراموش تہوار ہے۔بیل کے سال کا جشن بہار 1.4 بلین چینیوں کی جدوجہد کے جذبات اور روح کا شاہد ہے کہ غربت کے خاتمے کی جدوجہد ابھی اختتام پذیر نہیں ہوئی ، بلکہ یہ مشترکہ خوشحالی کے حصول کے سفر کا نیا نقطہ آغاز ہے۔