سولہ فروری کو ، پاکستان کی "امن 2021" کثیر ملکی بحری فوجی مشق بحیرہ عرب میں ختم ہوئی۔ پاکستانی صدر محمد عارف علوی اور سینئر پاکستانی فوجی اہلکاروں ، بحری امور اور دفاع کے وزراء اور دیگر اعلی سطحی شخصیات نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفیروں ، ہائی کمشنرز ، اور سینئر فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ، نشانہ بازی اور شوٹنگ سمیت مختلف فوجی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاک بحریہ اور غیر ملکی جنگی جہازوں پر مشتمل "امن" بیڑوں نے روسٹرم کے سامنے ایک ایک کر کےمارچ کیا۔پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی سمندری سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور تعاون کرتی رہے گی۔اس "امن 2021" کثیر ملکی بحری فوجی مشق میں ، 45 ممالک کے بحری جنگی جہازوں ، طیاروں ، خصوصی آپریشن فورسز اور مبصرین کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔