جشن بہار اور چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان میں کنفیوشس کلاس روم کی جانب سے تقریب کا انعقاد

2021-02-17 16:57:25
شیئر:

جشن بہار اور  چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ  کی مناسبت سے پاکستان میں کنفیوشس کلاس روم کی جانب سے  تقریب کا انعقاد_fororder_0217孔子课堂2

سولہ تاریخ کو  نئے چینی سال  اور چین  پاکستان  سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے ایک تقریب  پاکستان کے روٹس میلینیم اسکول میں منعقد ہوئی۔ پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ اور ثقافتی مشیر جانگ ہی چھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور  میلنیم کنفیوشس کلاس روم کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ  تہوار کی خوشی منائی اور  چین پاک دوستی کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے  کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست ہیں جو  ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں ۔ جب گزشتہ سال کووڈ-۱۹ کی وبا پھیل رہی تھی تو چین اور پاکستان کے عوام نے مل کر وبا کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور ایک دوسرے کی مدد کی اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ مستقبل میں ، چین انسداد وبا اور  ثقافتی و تعلیمی تعاون کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔اس تقریب میں  ، روٹس ملینیم اسکول  کی طالبہ ، سوہا فاطمہ نے چینی زبان میں پورے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام  چینی دوستوں  کو ایک خط پڑھ کر سنایا ۔ خط میں ، انہوں نے چینی دوستوں  کو  نئےچینی  سال کی مبارکباد دی  اور وبا سے لڑنے میں پاکستان کی  مدد پر چین کیلئے تشکر کا  اظہارکیا۔اس تقریب میں کنفیوشس کلاس روم کے طلباء نے چینی گیت  اور رقص سمیت متعدد پروگرام پیش کیے۔

جشن بہار اور  چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ  کی مناسبت سے پاکستان میں کنفیوشس کلاس روم کی جانب سے  تقریب کا انعقاد_fororder_0217孔子课堂