چودہ جنوری دو ہزار چودہ کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اٹھار ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے تیسرے کل رکنی اجلاس سے اہم خطاب میں نشاندہی کی کہ انضباط و ضوابط کے قیام کا مقصد ان پر عمل داری ہے۔"چوکور اور پر کار کے بغیر مربع اور دائرے کو نہیں کھینچا جا سکتا۔"چوکور اور پرکار دو آلات ہیں جن کی مدد سے لوگ دائرے اور مربع کی شکل کھیچتے ہیں۔ اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ "معیارات کے بغیر کوئی بھی کام مکمل نہیں کیا جا سکتا۔"
معیارات کے بغیر کوئی بھی کام مکمل نہیں کیا جا سکتا۔جناب شی جن پھنگ نے اس جملے کا اس لیے تذکرہ کیا ہے کہ لوگوں کو ضوابط و معیارات پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔خاص کر چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کو انضباطی اصول و ضوابط پر سختی سےکاربندرہنا چاہیئے۔بدعنوانی کے خلاف مہم میں سب سے پہلے نظام اور معیارات کو قائم کرنا ہوگا تاکہ نظام کی سطح پر بدعنوانی کی وجوہات کو ختم کیا جائے ۔پارٹی کے اراکین کو خود انضباطی اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیئے ۔ اسی طریقے سے بدعنوانی سے پاک سیاست کی تشکیل ہو گی۔