جامع گہری اصلاحات اور نئے ترقیاتی تصورات کی روشنی میں گرین ترقی کا فروغ ، سی آر ائی کا تبصرہ

2021-02-20 16:37:25
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو جامع اصلاحات کے فروغ کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کے اٹھارہویں اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ جامع گہری اصلاحات نئے ترقیاتی تصورات کو عملی جامہ پہنانے اور ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر ، درستگی کے حامل مزید اصلاحاتی منصوبوں کو متعارف کروانے ، اصلاحات کو گہرائی سے آگے بڑھانے اور نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔گزشتہ برس غیر معمولی رہا ہے۔ شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے ترقی کے نئے تصور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ہے ، اصلاحاتی امور کو ترقیاتی اہداف کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے انسداد وبا  اور معاشی و معاشرتی ترقی کو ہم آہنگ کیا گیا ہے جبکہ  مثبت معاشی نمو کے حصول سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔اس وقت ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے نیا سفر شروع ہوچکا ہے۔ پیچیدہ ترقیاتی صورتحال کے تناظر میں اصلاحات کے فروغ سے ہی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے  ترقی کا نیا سفر رواں رکھا جا سکتا ہے۔ نئے ترقیاتی تصور کو جامع ، درست اور مکمل طور پر نافذ کرنا ، ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو گہرا کرنا ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت مضبوط ملک کی تعمیر میں تیزی لانا ، اور جدت اور ترقی کے اقدام کو مضبوطی سے سمجھنا ہو گا۔ داخلی طور پر ایک  جامع ملکی طلب کے نظام کو فروغ دینا ہو گا ، نئی شہر کاری کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا  ، علاقائی مربوط ترقی کا فروغ ، بیرونی دنیا کے لیے مزید کھلے پن کا تسلسل جاری رکھنے سمیت اپنی ترقیاتی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا بالخصوص گرین معاشی اور معاشرتی ترقی کے فروغ سے ملک میں گرین ترقی کو ایک نئے درجے تک بلند کرنا ہو گا۔

جامع گہری اصلاحات اور نئے ترقیاتی تصورات کی روشنی میں گرین ترقی کا فروغ  ، سی آر ائی کا تبصرہ_fororder_622762d0f703918f1316bb4fe557329f5beec4e7