امریکی سیاستدانوں کی محض سیاسی مفادات کی دوڑ اور عوام غیر محفوظ ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-02-23 19:54:46
شیئر:

امریکی سیاستدانوں کی محض سیاسی مفادات کی دوڑ اور عوام غیر محفوظ ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_f940-kkmphps5497926

بائیس تاریخ کو امریکہ میں کووڈ۔19کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ موسم سرما میں برفانی طوفان کے باعث بھی 76افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ دونوں اعدادوشمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی عوام کو اس وقت دوہری آفات اور تباہی کا سامنا ہے۔ان آفات سے نمٹنے میں ناکامی کی ایک اہم وجہ تو ملک میں سیاسی مفادات کو ترجیح دینا ہے جبکہ دوسری وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن کے سبب نظام کی ناکامی ہے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران ، برسراقتدار امریکی طبقہ تو اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ جہاں اُس کی آراء اور مرضی سے اختلاف یا مخالفت کی کوئی گنجائش ہی نہیں ۔ملک میں دونوں سیاسی جماعتیں اقتدار کے لیے صف آراء نظر آتی ہیں اور کسی بھی مسئلے پر سیاست کی جاسکتی ہے۔
ایک جانب امریکی سیاسی اشرافیہ کو عوام کے جان و مال اور مفادات کی ہرگز کوئی  پرواہ نہیں مگر دوسری جانب وہ سیاسی پولرائزیشن کو مزید بھڑکانے پر آمادہ نظر آتے ہیں ۔اس صورتحال میں گمان کیا جا سکتا ہے کہ بلا آخر امریکی عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔