انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال
24 جون 2019 کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ابتدائی مقصد کے حصول کے لیے پارٹی کے اندر ابتدائی مشن کی خلاف ورزی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنا ہے ۔
کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کی کلید مسئلے کا شعور اور مسئلے کا مقابلہ کرنے کی ہمت ہے۔ ہمیں اپنی ذات کی کوتاہیوں کو جانچنا اور دریافت کرنا چاہئے۔ "ایک اعلی ظرف انسان ہمیشہ اپنا جائزہ لیتا رہتا ہے ، کیونکہ کمی کا ہمیشہ احتمال رہتا ہے" ۔اسی رویے سے ہم اپنی کمیوں اور خامیوں پر قابو پاسکتے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور سرکاری اہلکاروں کو ہمیشہ خود احتسابی کرنی چاہیئے تاکہ بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے اور ایک صاف ستھرا اور ایماندارانہ ماحول تشکیل دیا جاسکے۔