چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ دو مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔وانگ وین بین نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ چین-پاک تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سیاست، معیشت و تجارت، ثقافتی تبادلے سمیت متعدد شعبوں میں تقریباً سو سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن کا اعلان پاکستان کے ساتھ مشاوت کے بعد جلدکیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ دو طرفہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے چین-پاکستان روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ،مختلف شعبوں مین باہمی حقیقی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ تاکہ چین پاک جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا جاسکے۔