چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب
2021-03-03 14:53:36
شیئر:
دو مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کے ستربرسوں میں دونوں ممالک نے جامع تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور سدا بہار دوستی قائم کی ہے ۔چین اور پاکستان کو سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید اعلی معیار،وسیع پیمانے اور گہری سطح کا تعاون کرنا چاہیئے۔فریقین کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیئے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر دونوں وزراء خارجہ نے چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے لوگو کا اجرا کیا۔