پاکستان کی چینی سائنو فارم ویکسین کی ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

2021-03-05 16:35:00
شیئر:
 پاکستان کے نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر کے ایک بیان کے مطابق پاکستان  نے جمعے کے روز چینی کمپنی سائنو فارم کی تیارکردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی ساٹھ سال سے زائد  عمر کے فراد کیلئے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  کے ساتھ رجسٹرڈ  ساٹھ  سال سے زائدتمام ہیلتھ کئیر ورکرز کو مقررہ ویکسنیشن مراکز سے ویکسنیشن کی اجازت دے دی ہے۔
  یہ پاکستان میں ویکسنیشن کا دوسرا مرحلہ ہے پہلے مرحلے میں  صحت عامہ کے تمام صف اول کے  کارکنوں کی ویکسنیشن کرائی گئی ہے۔ یاد رہے یہ ویکسین چین نے پچھلے ماہ کووڈ-۱۹ وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو عطیہ کی ہیں۔