چار تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کےایجنڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں ایک اہم ایجنڈا نکتہ چینی عوامی کانگریس کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام کی بہتری کے فیصلے کے مسودے کا جائزہ لینا ہے۔
ہانگ کانگ کے موجودہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں۔ اس لیے ہانگ کانگ میں چین مخالف اور"ہانگ کانگ کے علیحدگی پسند افراد" سمیت کئی دیگر منفی عناصر کو انتخاب میں جوڑ توڑ اور ہانگ کانگ کے حکمران اداروں میں داخلے کا موقع ملتاہے ۔یہ عناصر ان پلیت فارمز کے ذریعے ہانگ کانگ کی علیحدگی اور اپنے دیگر منفی مقاصد کو آگے بڑھاتے ہیں۔ جس سے ہانگ کانگ کے معاشرے اور لوگوں نے بڑے نقصانات اٹھائے ہیں ۔
قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والے ملک میں اس قسم کی افراتفری ناقابل برداشت ہے۔عوام کی رائے کے مکمل احترام کے لئے چینی مرکزی حکومت نے ہانگ کانگ کے مختلف شعبوں اور ہانگ کانگ کی حکومت کے نمائندوں کی رائے کو بڑے پیمانے پر سننے کے لئے متعدد سمپوزیمز کا اہتمام کیا ہے۔ جس سے "ہانگ کانگ پر محب الوطنوں کی حکمرانی" کے نظام کے لیے اتفاق رائے حاصل ہوا۔ اس دفعہ چینی قومی عوامی کانگریس نے ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد ہانگ کانگ میں جمہوری نظامی کی مزید صحتمندانہ اور ہموار ترقی کی ضمانت دینا ہے۔