رواں سال چین کے " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کے آغاز کا سال ہے ۔ چین نئی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بذات خود " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کے ترقیاتی اہداف طے کرتے ہوئے ایک جامع سوشلسٹ جدید چین کے قیام کا ایک نیا بلیو پرنٹ تشکیل دیا۔ اس سے نیا ترقیاتی ڈھانچہ ، سمت اور طریقہ کار وضع ہوا ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے تیرہ اپریل دو ہزار بیس کو " چودہویں پانچ سالہ منصوبے " کی تیاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں کہا کہ "چودہویں پانچ سالہ منصوبے" کا عرصہ چین میں جامع خوشحال معاشرے کے قیام کے بعد دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے لیے جدوجہد کے پہلے پانچ سال ہیں، یہ چین کی ترقی کے لیے غیر معمولی موقع سے فائدہ اٹھانے ، مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی صلاحیت کو وسعت دینے کا اہم کلیدی عرصہ بھی ہے ۔
اس پانچ سالہ منصوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، لوگوں کے معاش اور روزمرہ زندگی سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔جیساکہ پانچ تاریخ کو منعقدہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے اپنی حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ "14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کی مدت کے دوران ، چین مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکشن پلان مرتب کرے گا ، جس کے تحت روز گار کے مواقع میں اضافہ ہو گا ، شہریوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی جی ڈی پی کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی ، دیہی حیات کاری کی حکمت عملی پر بھرپورعمل درآمد کیاجائے گا ، زراعت کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔ غربت سے نجات حاصل کرنے والے علاقوں کی ترقی جاری رکھی جائے گی ۔حکومتی ورک رپورٹ ایسے ترقیاتی اہداف اور مضبوط عزائم سے بھری پڑی ہے ۔ ان تمام باتوں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ابتدائی مقصد اور مشن کا اظہار کیا گیا ہے کہ چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے جدوجہد کی جائے ۔ ترقی عوام کے لئے ہے ، اور ترقی کے ثمرات بھی عوام میں ہی تقسیم ہوں گے جس سے چینی عوام کو مزید مفادات ، خوشحالی اور سلامتی میسر آ سکے گی ۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے جولائی دو ہزار بیس میں صوبہ جی لین کے دورے کے موقع پر یہ خیال ظاہر کیا کہ " ہم دو صد سالہ اہداف کی تکمیل کے لیے جاری جدوجہد کے تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔ ہم چین کے مستقبل کے حوالے سے پر اعتماد ہیں: چین یقینی طور پر بہتر سے بہترین کی راہ پر گامزن ہوگا ، اور لوگوں کی زندگیاں زیادہ سے زیادہ خوشحال ہوں گی۔ "