"محب وطن لوگوں کی ہانگ کانگ پر حکمرانی" ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انتخابی نظام کی بہتر ی کے لیے اہم اصول ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-06 17:04:38
شیئر:

"محب وطن لوگوں کی  ہانگ کانگ پر حکمرانی" ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انتخابی نظام کی بہتر ی کے لیے اہم  اصول ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0306国际锐评

 

پانچ تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں "قومی عوامی کانگریس کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے انتخابی نظام کی بہتری کے  مسودے سے آگاہ کیا گیا جس سے 
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انتخابی نظام کی بہتری کے لیے چین کے اعلیٰ ترین اختیاراتی ادارے کے بنیادی اصول اور سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔
محب وطن لوگوں کی جانب سے ہانگ کانگ میں حکمرانی کرنا، ہانگ کانگ میں طویل المدتی استحکام کو برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہانگ کانگ میں انتخابی نظام کی بہتری کے پانچ بنیادی  اصولوں کے مطابق "ایک ملک دو نظام" کا احترام کیا جانا ہے۔ ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی حفاظت کی جانی چاہیے، قانون کے مطابق ہانگ کانگ پر حکمرانی کی جانی چاہیے اور ہانگ کانگ کی حقیقی صورتحال سے مطابقت رکھی جانی چاہیے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے طرز حکمرانی کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے مذکورہ پانچ اصولوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ 
مسودے میں انتخابی کمیشن کے نظام کی بہتری کو اہمیت دی گئی ہے۔اس اقدام کے ذریعے ہانگ کانگ میں مختلف معاشرتی قوتیں متوازن طور پر سیاسی امور میں حصہ لے سکیں گی اور ہانگ کانگ کے حقیقی حالات کے مطابق جمہوریت کو فروغ دیا جائے گا۔
ہانگ کانگ میں انتخابی نظام کی بہتری غیرملکی انتخابی نظام کے مطابق نہیں کی جاسکتی ہے۔ یہ نظام بہترین  نظام ہے ، جو ہانگ کانگ کے حالات ، چین کی قومی سکیورٹی اور ہانگ کانگ کے استحکام و خوشحالی کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔