"دوہری گردش " ۔یہ چین کی معاشی ترقی کے لئے ایک نیا لفظ ہے جس پر لوگ بڑی توجہ دیتے ہیں۔ تاہم ، اس کے بارے میں اب بھی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ، جیسے ایک عام خدشہ یہ ہے کہ آیا چین بدستور کھلے گا یا نہیں، اور کیا مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تعمیر سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی گنجائش کو کم کیا جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اسی طرح کے شکوک و شبہات "دوہری گردش" کے تصور کے بارے میں غلط فہمی کے مترادف ہیں۔چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں ، ایک بار پھر گھریلو مانگ کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین گھریلو مارکیٹ کی صلاحیتوں کو پوری طرح سے دریافت کرے گا اور بڑھائےگا اور دنیا کے لئے بہتر معیار کی حامل ایک "عالمی منڈی" فراہم کرےگا۔ اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کو زیادہ سہولت ملے گی اور کاروباری اداروں کے اخراجات کم ہوں گے۔اسی کے ساتھ ساتھ ، ایک صحت مند اور ہموار گھریلو مارکیٹ، چین کو زیادہ سے زیادہ مکمل صنعتی چین ، ایک زیادہ مکمل کاروباری ماحول ، اور زیادہ فعال سرحد پار تعاون ، اور عالمی صنعتی چین ،سپلائی چین کے لئے بہتر مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں بھی مدد کرے گی۔یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کی مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تعمیر اور کھلے پن کے عمل میں مسلسل توسیع کے مابین کوئی تضاد نہیں ہے ۔پچھلے 40 سالوں میں ، چین نے اصلاحات اور کھلے پن سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ،چین اچھی طرح واقف ہے کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کےلیے ، اپنے کھلے پن کے عمل کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، اور عالمی معیشت کے ساتھ زیادہ قریب سے جوڑنے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔