دو اجلاس چینی خصوصیات کی حامل متحرک جمہوریت کے عکاس ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-10 19:48:30
شیئر:

دو اجلاس چینی خصوصیات کی حامل متحرک جمہوریت کے عکاس ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0310国际退票

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان دو اجلاسوں کے ذریعے دنیا چین میں جمہوریت کی ایک جھلک دیکھ سکتی ہے۔

عوام کی بنیاد پر قائم چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ  جمہوریت  چین کی طرز حکمرانی کی جدیدیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔دو اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین میں نہ صرف عہدے دار، کاروباری شخصیات ، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں  بلکہ مزدور اور کسان بھی شامل ہیں۔ اس  نظام کی مدد سے  چینی سماج کی مختلف سطحوں کی آواز قومی سطح پر بلند کی جاسکتی ہے جو  ملکی سطح کی  منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جمہوریت اور جمہوری نظام کی کارکردگی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ جمہوریت کی خوبی یہ ہے کہ  چین کی حکمران حماعت کی رہنمائی میں متعدد نظاموں کے ذریعے اتفاق رائے حاصل کیا جاتا ہے تاکہ عوام کے لیے بہترین خدمات سرانجام دی جاسکیں۔دنیا بھر میں جمہوریت کے مختلف ماڈلز موجود ہیں۔ ہر ایک ملک کے پاس  اپنی صورتحال کے مطابق راستے کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔جمہوریت صرف ایک نعرہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے عوام کی مشکلات بھی دور ہونی چاہییں۔چین میں اقتصادی و معاشرتی ترقی اور سماجی استحکام  میں چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ جمہوریت کا اہم کردار ہے۔یہ سیاسی نظام عوام کی رائے کی عکاسی کرتا ہے ، عوام کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور اسے عوام کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہے۔