ہانگ کانگ کے جمہوری نظام کو اہم ضمانت دی گئی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-12 11:33:45
شیئر:
 ہانگ کانگ کے جمہوری نظام کو اہم ضمانت دی گئی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_22
گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں چین کے اعلیٰ ترین ریاستی با اختیار ادارےنے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقےکے انتخابی نظام میں اصلاحات  کے فیصلے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ  ہانگ کانگ کے عوام  کی خواہش کے مطابق ہے اور ہانگ کانگ میں حقیقی  جمہوری نظام کی بہتری اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے بڑے پیمانے پر جمہوری حقوق و مفادات کو یقینی بنائے گا۔ 
حقائق نے ثابت کیاہے کہ "جمہوریت"کا نعرہ لگانے والے ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے والوں نے ہانگ کانگ کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔
 اس فیصلے کے تحت ہانگ کانگ انتخابی کمیٹی کے اراکین کی تعداد کو بارہ سو سے پندرہ سو تک بڑھایا جائے گا اور ان کا تعلق چار کی بجائے پانچ   طبقہ ہائے زندگی سے ہوگا ۔ اس طرح  نمائندگی کو  مزید وسیع  اور شراکت کو مزید متوازن بنایا گیاہے۔ یہ فیصلہ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کے اتحاد اور اجتماعی سماجی مفاد کے تحفظ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
کارگردگی کے  لحاظ سے انتخابی کمیٹی کی قانون ساز کونسل کے بعض اراکین  کو انتخابات اور قانون ساز کونسل ممبران کے امیدواروں کی نامزدگی کے نئے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ یہ تبدیلی  بھی ہانگ کانگ کے جمہوری نظام کے لیے کافی اہم ہے جس کی بدولت کسی حلقے،علاقے یا سیاسی گروہ  سے تعلق نہ رکھنے والے امیدوار وں کی بھی سفارش کی جا سکے گی اور اس طرح ہانگ کانگ کے تمام شہریوں کی بہتر خدمت سرانجام دی جاسکے گی۔