چین کے اعلیٰ ترین با اختیار ادارے نے گیارہ تاریخ کو اکثریتی رائے سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں بہتری کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہانگ کانگ چین کا ایک مقامی انتظامی علاقہ ہے۔ اس فیصلے سے ہانگ کانگ میں "محب وطن اقتدار" کو یقینی بنایا گیا ہے جو ہانگ کانگ کے جمہوری نظام کا مضبوط تحفظ ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ قومی سطح پر ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں نظر ثانی اور بہتری کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ متعلقہ شراکتی حقوق سے محروم ہوجائے گا بلکہ اسے "ایک ملک دو نظام" کی بنیاد پر بدستور اعلیٰ خود اختیاری حاصل ہے۔
ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کی روشنی میں ہانگ کانگ کے مستقل شہری رائے دہی اور اقتدار کے حق سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ قومی عوامی کانگریس کے منظور کردہ حالیہ فیصلے میں اسی نکتہ کو دہرایا گیا ہے۔
عالمی تناظر میں حقیقی قومی صورتحال کی روشنی میں انتخابی نظام میں اصلاحات اور بہتری، دنیا میں جمہوریت کی ترقی کا ایک عمومی رجحان ہے۔ مثلاً امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت کو روکنے کے لئے سخت قوانین اور ضوابط ہیں۔ حال ہی میں، امریکی ایوان نمائندگان نے انتخابی اصلاحات کا بل منظور کیا ہے۔
دنیا میں جمہوری ترقی کی مختلف جہتیں ہیں، اور تمام ممالک اور علاقوں کو اپنے حقیقی حالات کے مطابق جمہوری نظام اپنانے کا حق ہے۔ ایک ایسا جمہوری نظام جو ہانگ کانگ کے زمینی حقائق کے مطابق ہے، ہانگ کانگ معاشرے کے مجموعی مفادات کا عکاس ہے، خوشحالی اور استحکام میں معاون ہے، اور جسے ہانگ کانگ کے عوام کی حمایت حاصل ہے، یقیناً ایک اچھا نظام ہے۔