چینی حکومت عوامی مقبولیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ،عالمی رائے عامہ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-13 16:13:41
شیئر:

چینی حکومت عوامی مقبولیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ،عالمی رائے عامہ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1-1

حالیہ برسوں میں متعدد عالمی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرویز کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ چینی حکومت کی عوامی مقبولیت کی شرح دنیا میں سرفہرست ہے۔حالیہ دو اجلاسوں کے دوران دنیا نے دیکھا کہ چینی حکومت کی عوامی مقبولیت کی بنیادی وجوہات میں عوام کو روزگار ،تعلیم اور بنیادی طبی نگہداشت سمیت دیگر لازمی سہولیات کی فراہمی ہے۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی واضح کیا کہ چین کی ترقی کا بنیادی مقصد, چینی عوام کا اچھا معیار زندگی ہے۔
اسی طرح چین کی اعلی ترین اتھارٹی نے "14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کی منظوری دی اور 2035 کے لئے طویل المدتی اہداف کا خاکہ پیش کیا۔ آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں بیس اہم اشاریے شامل ہیں جن میں سے سات کا تعلق لوگوں کی معاش اور فلاح و بہبود سے ہے۔ یہ اشاریے عوامی تشویش سے جڑے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں ۔لہذا کہا جاسکتا ہے کہ چینی حکومت نے فراخ دلی سے لوگوں کو معاش کا تحفہ پیش کیا ہے۔
چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام موجود ہے ، جس کے تحت 1.3 بلین سے زیادہ افراد کو بنیادی طبی انشورنس حاصل ہے جبکہ تقریباً ایک بلین افراد کو بنیادی پنشن انشورنس کی سہولت میسر ہے۔ غربت کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں 55.75 ملین دیہی غریب افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے۔یہ حقیقت ہے کہ 1.4 بلین آبادی کے حامل ملک میں لوگوں کے معاش میں بہتری ایک مشکل کام ہے  تاہم چین ایسے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے میں کامیاب رہا ہے۔چینی حکومت کی اقتصادی سماجی پالیسی سازی میں عوام کو ہمیشہ مقدم رکھا گیا ہے اور یہی بنیادی وجہ ہے کہ چینی حکومت کو کئی دہائیوں سے چینی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

چینی حکومت عوامی مقبولیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ،عالمی رائے عامہ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1-2