ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری سے شاندار ثمرات کا حصول ممکن ہو گا، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-13 16:33:39
شیئر:

ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری سے شاندار ثمرات کا حصول ممکن ہو گا، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2

چینی حکام  نے بارہ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں چین کے اعلیٰ ترین با اختیار ادارے کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں بہتری کے فیصلے سے متعلق چینی اور غیر ملکی میڈیا کو  بریف کیا۔ہانگ کانگ میں گزشتہ برس قومی سلامتی قانون کی تشکیل اور نفاذ سے لے کر اب  ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری تک، چین کے اعلیٰ ترین با اختیار ادارے کے یہ دو بڑے اقدامات ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سیاسی استحکام اور موئثر حکومتی گورننس کے لئے قانونی طور پر سازگار ہیں۔ ان سے چین مخالف قوتوں کو اقتدار پر قابض ہونے سے روکا جا سکے گا، بیرونی قوتوں کو ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت سے باز رکھا جا سکے گا، تاکہ چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مؤثر تحفظ کیا جا سکے۔
ہانگ کانگ کے شہری چین کی قومی عوامی کانگریس کے اس فیصلے کا خلوص دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ ریسرچ ایسوسی ایشن کے ایک سروے میں شامل تقریباً 70 فیصد  شہریوں نے انتخابی نظام میں بہتری کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
چین کے دو اجلاسوں کے دوران، ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے این پی سی نمائندگان کے خیال میں ہانگ کانگ کے شہری اور مین لینڈ چائنا کے باشندوں سمیت عالمی سرمایہ کار سیاسی طور پر شفاف اور معاشرتی طور پر مستحکم ہانگ کانگ کا خیر مقدم کریں گے اور یہ "اورینٹل پرل" مزید شاندار ثمرات کا حامل ہو گا۔