"شیروں"اور "مکھیوں"دونوں پر کاری ضرب لگانا ضروری ہے

2021-03-15 13:03:12
شیئر:

"شیروں"اور "مکھیوں"دونوں پر کاری ضرب لگانا ضروری ہے_fororder_老虎苍蝇pic

انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال

بائیس جنوری دو ہزار تیرہ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے کمیشن برائے امور   انضباطی معائنہ کے ایک کل رکنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ "شیروں"اور "مکھیوں" پر ایک ساتھ کاری ضرب لگائی  جانی چاہیئے۔ جس کا مطلب ہے کہ اعلیٰ درجے کے سرکاری عہدہداروں سمیت چھوٹی چھوٹی بدعنوانی کے مرتکب افراد  سے نمٹنا چاہیئے۔

"شیر" سے مراد اعلیٰ درجے کے سرکاری عہدیدار ،جب کہ "مکھی" سے مراد نچلی سطح کے سرکاری اہلکار ہیں۔شی جن پھنگ نے بہت مرتبہ اس بات پر زور دیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے عمل میں "شیروں"اور"مکھیوں"دونوں پر کاری ضرب لگانا نہایت اہم  ہے۔بیس جنوری دو ہزار چودہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اجلاس میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ "شیر"عوام سے کافی دور ہوتے ہیں جب کہ "مکھیاں"لوگوں کے آس پاس اڑتی رہتی ہیں جو کہ عوامی زندگی کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عوام پر اثر انداز ہونے والی بدعنوانی کے چھوٹے چھوٹے معاملات کا تدارک کتنا اہم ہوتا ہے۔ اس سے عوام بدعنوانی کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کے عزم کو  بہتر انداز میں محسوس کر سکتے ہیں۔