پاکستانی صدر نے چین کی سائنوفارم کووڈ-۱۹ ویکسین لگوائی

2021-03-16 09:50:01
شیئر:

پندرہ تاریخ کو ، پاکستان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صدر پاکستان ، جناب عارف علوی نے اسی روز اسلام آباد میں چین کے سائنو فارم گروپ کی جانب سے تیار کردہ کووڈ-۱۹  کی ویکسین لگوائی ہے۔جناب عارف علوی نے ویکسی نیشن کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی حکومت ویکسینیشن کو فروغ دینے کے لئے ایک موثر طریقہ کار اپنا رہی ہے۔ پاکستان اس وقت وبا کی تیسری لہر کا شکار ہے ۔لوگوں کو چاہیے کہ  ماسک پہنتے رہیں ، بار بار ہاتھ دھوئیں اور سماجی  فاصلے کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ  ویکسین حفاظتی کردار ادا کرسکتی ہیں ، لیکن ویکسینیشن کے بعد بھی وبا کی روک تھام کے اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔چین سے کووڈ-۱۹ ویکسین موصول ہونے کے بعد ، فروری کے اوائل میں پاکستان نے ویکسینیشن شروع کردی تھی۔ 10 مارچ کو ، پاکستان نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن مہم  شروع کر رکھی ہے۔