چین کی جانب سے کووڈ۔19ویکسین کی دوسری امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

2021-03-17 17:40:16
شیئر:

چین کی جانب سے کووڈ۔19ویکسین کی دوسری امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی_fororder_3

چین کی جانب سے کووڈ۔19 ویکسین کی دوسری امدادی کھیپ سترہ تاریخ کو پاکستان پہنچ گئی۔ راولپنڈی کے نورخان ہوائی اڈے پر ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے معاشی اور تجارتی کونسلرشیئے گوشیانگ اور پاکستان کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر رانا صفدر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں طبی عملہ ، معمر افراد سمیت دیگر گروہ مذکورہ ویکسین سے مستفید ہوں گے۔اس سے قبل چینی حکومت کی جانب سے یکم فروری کو پاکستان کے لیے امدادی ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کی گئی تھی۔