چین مخالف عناصر کا سنکیانگ سے متعلق جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-19 20:01:40
شیئر:

چین مخالف عناصر کا سنکیانگ سے متعلق جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_111

حال ہی میں ایک خود ساختہ اسکالر زینگ گوئین نے سنکیانگ سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوششیں کی ہیں جسے سنکیانگ کے متعدد حلقوں نے سختی سے مسترد کیا ہے۔ یہ نام نہاد دانشور کبھی سنکیانگ گیا ہی نہیں اور نہ ہی سنکیانگ کے بنیادی حقائق سے واقف ہے۔ زینگ گوئین کے جھوٹ کو اعداد و شمار کی روشنی میں بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اپنی رپورٹ میں وہ کہتا ہے کہ سنکیانگ میں نو لاکھ سے اٹھارہ لاکھ تک افراد کو نظر بند کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی ویب سائٹ "گرے ایریا"کے ایک آزاد نیوز انوسٹی گیشن سروے کے مطابق ، یہ اعداد و شمار ایک چین مخالف تنظیم کے صرف آٹھ افراد کے انٹرویوز کا ایک بے بنیاد نتیجہ ہیں۔مغرب میں ایک طویل عرصے سے ایسے چین مخالف بے بنیاد تبصرے چند قوتوں کی ایماء پر سامنے آ رہے ہیں۔معروف فرانسیسی مصنف میکسم ویوس کی کتاب ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے جنہوں نے کبھی سنکیانگ کا دورہ نہیں کیا مگر سنکیانگ سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ دوسری جانب متعدد ممالک نے  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں  چین کی سنکیانگ پالیسی کی بھرپور حمایت کی ہے ، اور ایک حقیقی سنکیانگ ابھر کر دنیا کے سامنے آرہا ہے۔سنکیانگ کے متعدد حلقے زینگ گوئین جیسے جھوٹے عناصر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔