چین امریکہ اعلی سطحی اسٹریٹجک مذاکرات : چین کے تین مثبت اشارے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-20 19:40:55
شیئر:

چین امریکہ اعلی سطحی اسٹریٹجک مذاکرات : چین کے تین مثبت اشارے ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_21

مقامی وقت کے مطابق انیس تاریخ کو چین امریکہ اعلی سطحی اسٹریٹجک مذاکرات اختتام پذیر ہوئے۔چین نے خلوص کے ساتھ ان مذاکرات میں شرکت کی ۔اگرچہ ان مذاکرات میں اختلافات سامنے آئے ،لیکن چین نے تین اشارے دیے۔
پہلا یہ ہے کہ چینی وفد جھگڑے کی بجائے مسائل کے حل کے لیے وہاں گیا تھا۔ مذاکرات میں امریکہ کے بے جا الزامات کے  جواب میں چین نے اپنے تحفظات پیش کیےاور اپنے حقوق و مفادات  کے تحفظ کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
دوسرا یہ  کہ اختلافات کے باوجود چین امریکہ کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعاون کی کوشش کرتا ہے جس کے نتیجے میں کسی حد تک اتفاق رائے بھی حاصل ہوا ہے۔
تیسرا یہ کہ چین نے بڑے  ممالک کے تعلقات پر اپنے موقف اور تصورات کی وضاحت کی اور حقیقی "کثیرالجہتی "  کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
چین نے نشاندہی کی کہ حقیقی کثیرالجہتی کے لیے مختلف ممالک کی خودمختاری اورثقافتی تنوع کا احترام ہونا چاہیئے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا چین کے بیانات بیشتر ممالک کی دلی آواز ہیں۔موجودہ دور میں پرامن ترقی اورتعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کی جستجو عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔امریکہ کو مساوات اور باہمی احترام سیکھنا ہوگا تب ہی جاکر چین امریکہ تعلقات  میں بہتری  کی  امید  پیدا ہوگی ۔