امریکہ میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کی صرف بات کرنا کافی نہیں ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-22 19:27:59
شیئر:

امریکہ میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کے تحفظ  کی صرف  بات کرنا کافی نہیں ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_5

حال ہی میں امریکہ کے مختلف علاقوں میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت کے خلاف اختجاجی سرگرمیاں منعقد ہوئیں ہیں . لوگ  سڑکوں پر نکل آئے  اور  "نفرت وائرس ہے" کے نعرے لگاتے ہوئے گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر اٹلانٹامیں ایک مساج پارلر میں ہونے والی فائرنگ اور ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف جرائم میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق، انیس مارچ دو ہزار بیس سے اٹھائیس فروری دو ہزار اکیس تک امریکہ میں ایشیائیوں کے خلاف نسلی امتیاز کے واقعات کی کل تعداد تین ہزار سات سو پچانوے تک جاپہنچی ۔ان واقعات کے پیچھے براہ راست وجوہات میں ایک بڑی وجہ  پچھلی امریکی حکومت کا  اپنے سیاسی مقاصد کےلیے  چین  سے متعلق جھوٹی خبروں اور افواہوں کا پھیلانا ہے۔ اس وقت  امریکی  صدر بائیڈن سے لے کر بلنکن تک ، نئی امریکی انتظامیہ میں شامل بہت سے سیاستدان  بیانات دے رہے ہیں اور نسل پرستی  کی شدید مذمت کررہے ہیں۔ لیکن ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی  ٹھوس اقدامات اختیار نہیں کئے ہیں۔ پوری دنیا  جانتی ہے کہ امریکی سیاستدان نام نہاد "انسانی حقوق"کا نعرہ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور  ذاتی سیاسی  مفاد کے حصول کے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ اس وقت عالمی برادری امریکہ میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر  بہت توجہ دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی چھیالیسویں  اجلاس کے دوران، ایک سو سولہ ممالک کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں نے امریکہ سے اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تین سو سینتالیس مطالبات کئے ہیں۔ امریکی سیاستدانوں کو ان مطالبات کو غور سے پڑھنا چاہئے اور ان پر جلدازجلد عمل درآمد کرنا چاہیے۔