چین یورپ سرمایہ کاری معاہدہ کو بعض سیاستدانوں کا آلہ نہیں ہونا چاہیے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-25 20:05:17
شیئر:

چین یورپ سرمایہ کاری معاہدہ کو بعض سیاستدانوں کا آلہ نہیں ہونا چاہیے ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_微信图片_20210325195951

حال ہی میں چین نے یورپ کی  نام نہاد پابندی پر جوابی کارروائی کی جس پر یورپ کے بعض سیاستدانوں کو غصہ آیا اور چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے  کے جائز ہ اجلاس کو منسوخ کر دیا ۔   اس معاہدہ کو بعض سیاستدانوں کا آلہ نہیں ہونا چاہیے ۔چین یورپ سرمایہ کاری معاہدہ کی نمایاں خوبی توازن اور باہمی مفاد ہے جو دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے۔چین  دو ہزار بیس میں پہلی مرتبہ یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا  ۔اس  نتیجہ  کی حفاظت کے لیے  فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔امید ہے  یورپ اپنے مفاد اورنظریاتی تعصب کو چھوڑ کرچین پر  جھوٹ کی بنیاد پر عائد کردہ پابند یاں اٹھائے گا اور چین یورپ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔