سیاست کا شکار ہونے والے کاروباری ادارے نقصان میں رہیں گے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-01 20:23:21
شیئر:

حالیہ دنوں چین کےسنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کپاس کے وسیع کھیتوں میں بڑی بڑی مشینوں کے ذریعے  روئی چننے  کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔ یہ سنکیانگ میں روئی  چننے کی صنعت میں نام نہاد "جبری مشقت" کی افواہوں کا  سب سے طاقتور ردعمل ہے۔اس وقت  سنکیانگ  میں پیدا ہونے والی کپاس دنیا میں کپاس کی کل پیداوار کا 20 فیصد ہے اور عالمی سپلائی چین کو ہموار رکھنے میں اس کا بڑا حصہ ہے۔رواں برس جنوری میں امریکہ کی جانب سے سنکیانگ سے کپاس کی درآمد پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد بڑے ملٹی نیشنل برانڈز خام مال کی خریداری کے حوالے  شدید دباؤ میں ہیں۔ در حقیقت ، چین سنکیانگ کی روئی کو فروخت کرنے کے بارے بالکل فکر مند نہیں ہے۔ دنیا میں اعلیٰ معیار کی روئی کی پیداوار محدود ہے۔ سنکیانگ کی روئی  کا بائیکاٹ کرنے سے عالمی صنعتی چین میں افراتفری اور زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، جو کہ مارکیٹ کی صحت مند نشوونما کے لئے موزوں نہیں ہے ، اور جلد یا بدیر اس کا شکار پابندی لگانے والے کاروباری ادارے ہی ہوں گے۔ خام مال کی خریداری میں کمپنیوں کو آزادانہ طور پر انتخاب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔وہ ادارے جو اس سیاسی سازش کا شکار ہو رہے ہیں انہیں اپنے منافع سے محروم ہونا پڑے گا، چینی مارکیٹ ہمیشہ کھلی ہے۔چین غیر ملکی کمپنیوں کے چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار شروع کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے ، اور پوری دنیا کی کمپنیوں کے لئے چین میں سرمایہ کاری کے لئے ہمیشہ ایک اچھا ماحول فراہم کرتا ہے۔چین ایسے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا جو ایک طرف چین کو بد نام کرتے ہیں اور دوسری طرف چین کے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔  بیرونی دنیا نے دیکھا ہے کہ ایچ اینڈ ایم نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایک بہت اہم مارکیٹ ہے اور وہ چینی صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لئے  کوشاں ہے ۔