امریکہ کی سازشیں ہانگ کانگ کی ترقی کو روک نہیں سکتی ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-02 20:23:24
شیئر:

امریکہ کی سازشیں ہانگ کانگ کی ترقی کو روک نہیں سکتی ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0402香港

امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں کانگریس کو نام نہاد "ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ" رپورٹ پیش کی۔جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ  کو اب امریکہ کی جانب سےکوئی خصوصی مراعات حاصل  نہیں ہیں۔اس رپورٹ سے ظاہر  ہوتا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت سابق انتظامیہ کی طرح غلط راستے پر گامزن ہے اور چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔چین نے اس رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس کی سخت مخالفت کی ہے۔بعض امریکی لوگ ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی کی راہ  میں رکاٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم یہ ساری کوششیں ضرور ناکام ہوں گی۔ گزشتہ سال کے وسط میں امریکہ نے ہانگ کانگ کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اس اقدام  کے کوئی اثرات مرتب  نہیں ہوئے ۔ سال دو ہزار بیس میں ہانگ کانگ میں  آنے والی ترسیلات زر کا حجم پچاس ارب  امریکی ڈالر تک پہنچ  گیا ۔ ہانگ کانگ میں امریکی چیمبر آف کامرس کی جاری کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں  گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں  ہانگ کانگ کے تجارتی ماحول کے بارے میں امریکی کمپنیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔  اکثر   امریکی کمپنیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے تین سالوں میں ہانگ کانگ میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا دیں گی۔ کچھ امریکی لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہانگ کانگ کے استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے منفی اثرات خود ان پر مرتب ہوں گے۔ ہانگ کانگ امریکہ کی برآمدات کی اہم منزل ہے اور چینی مارکیٹ تک رسائی کا اہم راستہ بھی ہے۔ ہانگ کانگ کے استحکام کو نقصان پہنچانے سے امریکہ کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکتا ۔