سنکیانگ میں کاشت روئی کا بی سی آئی کا بائیکاٹ بے بنیاد ہے ، پاکستان

2021-04-02 16:50:36
شیئر:

سنکیانگ میں کاشت  روئی  کا بی سی آئی کا بائیکاٹ بے بنیاد ہے ، پاکستان_fororder_0402棉花

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن  (پی سی جی اے )کے چئیرمین ڈاکٹر جسو مل نے حال ہی میں چینی میڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیٹر کاٹن انیشیٹو( بی سی آئی) کا " جبری مشقت " کے بہانے  چین کے سنکیانگ علاقے میں پیدا ہونے والے روئی کا بائیکاٹ بے بنیاد ہے ۔ جناب جسو مل نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ سنکیانگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنی آنکھوں سے سنکیانگ میں کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری  کی جدت  کاری اور جدید معیار  دیکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سنکیانگ میں روئی کی کاشت کاری کے شعبے میں اعلیٰ معیارات کو اپنایا گیا ہے، اس جدت کاری کی وجہ سے زیادہ انسانی وسائل کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن بی سی آئی نے متعلقہ حقائق  کو نظر انداز کرتے ہوئے سنکیانگ کی کپاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ڈاکٹر مل کا خیال ہے کہ بعض مغربی ممالک کے ایسا کرنے کا مقصد غلط  اور جھوٹی معلومات کے ذریعے چین کی کاٹن  ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے ۔