چین کی سنکیانگ کی حکمرانی کی پالیسی موئثر اور لازمی ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-02 20:08:49
شیئر:

چین کی سنکیانگ کی حکمرانی کی پالیسی موئثر  اور لازمی ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0402国际锐评

چائنا گلوبل  ٹیلی ویژن نیٹ ورک یعنی سی جی ٹی این کی تیار کردہ سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کی چوتھی دستاویزی فلم " ان دیکھے دشمن سے جنگ : سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کا چیلنج " دو اپریل سے نشر ہونے لگی ہے ۔  اس فلم میں تفصیلی تحقیقات کے ذریعے دہشت گرد تنظیم" مشرقی ترکستان تحریک " کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے سنکیانگ میں انتہا مذہبی نظریے کے ذریعہ تفرقہ بازی اور ہنگامہ آرائی کو ہوا دی۔اس دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ چین کی سنکیانگ پالیسی نے کس طرح مؤثر طریقے سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی اور کس طرح سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے بنیادی حقوق جیسے بقا اور ترقی کا  تحفظ کیا۔حالیہ برسوں میں ، مغرب میں چین مخالف قوتوں نے سنکیانگ کے معاملات کو بار بار ہوا دی ہے۔نام نہاد "اجتماعی نظربندی" سے لے کر "جبری مشقت" تک ، نام نہاد "مذہبی جبر" سے لے کر "ثقافتی پابندی " تک ، انہوں نے سنکیانگ سے متعلقہ معاملات کی اصل  نوعیت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے عوام کو الجھانے کے لئے ایک کے بعد ایک افواہ کو جنم دیا اور سنکیانگ کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ نامکمل اعدادوشمار کے مطابق 1990 سے لے کر سن 2016 کے آخر تک ، سنکیانگ میں ہزاروں پرتشدد اور دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گناہ ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر معاشرتی نقصان ہوا۔چین میں انسداد دہشت گردی کے موثر اقدامات کی بدولت سنکیانگ میں پچھلے چار سالوں میں دہشت گردی کا ایک بھی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور سنکیانگ کی معاشی و معاشرتی  ترقی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔