شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل امورسنکیانگ کے حوالے سے چین کے کردار کے معترف

2021-04-04 15:45:32
شیئر:

امور سنکیانگ کے حوالے سے چین کے اقدامات اور پالیسی شفاف اور  کھلی ہے ۔ایک کہاوت ہے کہ دانش مند لوگوں کی بدولت افواہوں کا خاتمہ  ہوتا ہے  ، اور انصاف کا جذبہ ہر انسان کے دل میں موجود ہوتا ہے۔ حال ہی میں  شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف اور چین میں  متعلقہ ممالک کے  30 سے زائد سفراء اور سفارتکاروں کے وفد نے سنکیانگ کا دورہ کیا۔  ولادیمیر نوروف نےسی ایم جی کی نامہ نگار لیو شین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے دورہ  سنکیانگ  کے بارے میں مشاہدات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کی ترقی نے وفد کو  حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے: "اتنی تیز رفتار معاشی ترقی کے ساتھ سنکیانگ کو کیسے بند کیا جاسکتا ہے؟