اہدافی انسداد غربت ، چین کی جانب سے غربت کے خاتمے کی عالمی جنگ کے لئے مددگار تجربہ

2021-04-07 19:37:38
شیئر:

حال ہی میں ، چین نے سرکاری طور پر  "غربت کے خاتمے کے لئے چین کے تجربات اور خدمات" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں  اعلان کیاگیا کہ  2020 کے اختتام تک ، چین نے  موجودہ معیارات کے تحت انتہائی  غربت کا مکمل خاتمہ کیا  ہے۔اس عجوبے کا ایک راز اہدافی انسداد غربت ہے ۔درست طور پر غریب آبادی کا تعین کرنا ، غریب لوگوں کا ڈیٹا بیس قائم  کرنا ، صنعتی ، ماحولیاتی اور تعلیمی ذرائع سے غریب لوگوں کی مدد کرنا ، چین نے اہدافی انسداد  غربت کے شعبے میں سلسلہ وار اقدامات اپنائے ہیں جو بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ظاہر ہے کہ اہدافی انسداد  غربت ، غربت کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے چین کا جادوئی ہتھیار ہے ، اور اس سے انسانیت کے لیے  تخفیف غربت کی ایک نئی راہ تخلیق کی گئی ہے۔ دسمبر 2018 میں ، اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی نے دیہی غربت کے خاتمے کے بارے میں ایک قرارداد منظور کی ، جس میں  "اہدافی انسداد غربت" کا تصور درج کیا گیا ۔چین میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندے بائی یاٹنگ نے تبصرہ کیا کہ چین کا اہدافی انسداد غربت  کا طریقہ دوسرے ممالک کے لئے  قابل تقلید ہے۔

"انسداد غربت : چین کے تجربات اور خدمات " میں شامل دیگر اہم اعدادوشمار