چین۔پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے کوئٹہ میں تقریبات کا انعقاد

2021-04-08 17:20:22
شیئر:

چین۔پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے کوئٹہ میں تقریبات کا انعقاد_fororder_11

چین۔پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے فرینڈز آف چائنا فورم کے زیر اہتمام تقریبات کا ایک سلسلہ جاری ہے۔چین کے قونصل جنرل لی بائی جیان سمیت دیگر اعلیٰ عہدہ دار ان تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔گورنر ہاوس کوئٹہ میں "ایمرجنگ گوادر" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں چینی اور پاکستانی شرکاء نے  سی پیک منصوبے میں گوادر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور گوادر میں سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں گے۔