ووہان میں معمولات زندگی کی بحالی چینی حکومت کی کوششوں کا مظہر ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-08 19:18:18
شیئر:

ووہان میں معمولات زندگی کی بحالی چینی حکومت کی کوششوں کا مظہر ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0408pic for news-5

آٹھ اپریل دو ہزار بیس کو ووہان میں لاک ڈاون کا خاتمہ کیا گیا تھا اور معاشی اور معاشرتی ترقی دوبارہ بحال کی گئی تھی۔ ایک سال کےدوران ووہان کی تیز رفتار بحالی سے ایک مرتبہ پھر چین کی جانب سے ووہان کی "بندش"  کےفیصلہ کن اور دانشمندانہ اقدام اور وبا کی پھیلاؤ کو روکنے میں اس کی اہمیت  ظاہر ہوئی ہے۔

 جیسا کہ دی لانسیٹ کے چیف ایڈیٹر رچرڈ ہارٹن نے کہا کہ ووہان کے لاک ڈاون سے چین نے دنیا کو اس وبا سے نمٹنے کے لئے مہلت فراہم کی۔ یہ نہ صرف ایک درست فیصلہ تھا، بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ ہنگامی خطرے کا جواب کیسے دیا جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ووہان میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

یار رہے کہ ایک سال قبل جب ووہان کے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تو کچھ امریکی اور مغربی سیاستدانوں نے "انسانی حقوق" کی آڑ میں چین کی انسداد وبا کی کوششوں کو بدنام کیا۔ آج بھی وہ بدستور وائرس کے ماخذ کی تلاش اور ویکسین کے معاملات پر سیاست کر رہے ہیں اور چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درحقیقت عالمی برادری نے گزشتہ سال ووہان کی ترقی اور عالمی وبا سے لڑنے کے لئے چین کی کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ ایک ذمہ دار چین انسداد وبا اور معاشی بحالی کے لیے عالمی سطح پر تعاون میں زیادہ مثبت توانائی فراہم کرئے گا۔