پاکستان کی چین کی سائنویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
2021-04-10 17:29:36
شیئر:
اکستان کے قومی ادارہ صحت نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چین کی تیارکردہ
ایک اور ویکسین سائنوویک کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو ڈریپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی کمپنی سائنوویک کی تیارکردہ
کورونا ویک ویکسین کی پاکستان میں اٹھارہ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ہنگامی استعما ل کی منظوری دے دی گئی ہے
بیان میں بتایا گیاہے کہ ڈیٹَا کو مد نظر رکھتے ہوئے سہ ماہی بنیا دپر ویکسین کے محفوظ، موثراور معیاری ہونے کا جائزہ کے بعد مزید استعمال کی اجازت دی جائیگی۔
سائنو فارم اور کین سائنو ویکسین کے بعد یہ چین کی تیسری ویکسین ہے جس کی پاکستان نے منظوری دی ہے۔
یا درہے کہ فروری میں چین سے ویکسین کی امداد موصول ہونے کے بعد پاکستان نے ملک کے اندر ویکسینیشن کا آغاز کیاتھا۔
ملک کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کووڈ۔۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سات لاکھ دس ہزار آٹھ سو انتیس
جبکہ اموات کی تعداد پندرہ ہزار دو سو انتیس ہوچکی ہے۔