چین کی بیرونی تجارت مزید متوازن اور کھلے پن کی حقیقی عکاس،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-14 10:20:33
شیئر:

چین کی  بیرونی تجارت مزید متوازن اور کھلے پن کی حقیقی عکاس،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_4

چینی حکومت نے 13 تاریخ کو پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت سے متعلق درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق  مالیاتی تجارت  کی مجموعی مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،  برآمدات میں 38.7 فیصد جبکہ درآمدات میں 19.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021 میں چین کی بیرونی تجارت کا ایک "اچھا آغاز" ہو چکا ہے۔
چین کی بیرونی تجارت کی مسلسل ترقی سے ظاہر ہوتاہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں اور ممالک کے ساتھ  چین کی تجارت مزید متوازن ہوتی جارہی ہے۔ لوگوں نے چین کی بیرونی تجارت کی عمدہ کارکردگی کے ذریعے چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن سے پیدا ہونے والے مزید مواقعوں اور  ثمرات کا مشاہدہ کیا ہے۔
کھلا پن نہ صرف چین بلکہ دنیا کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔ چین کی بیرونی تجارت سے متعلق درآمدات اور برآمدات کی شاندار کارکردگی سے، ہم جیت-جیت تعاون کی طاقت کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
 کووڈ-۱۹کی وبا بدستور عالمی سطح پر پھیل رہی ہے، عالمی معاشی صورتحال اب بھی پیچیدہ اور سنگین ہے جبکہ بیرونی تجارت کی ترقی کو بھی بہت سارے غیر مستحکم اور غیر یقینی عوامل کا سامنا ہے۔ چین کے لئے  کلیدی نکتہ یہی ہے کہ اپنے تمام امور کو احسن طور پر سر انجام دیا جائے، اصلاحات کو فروغ دیا جائے، بیرونی تجارت میں مسلسل بہتری کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا جائے اور عالمی معیشت کی بحالی میں مدد فراہم کی جائے۔