حالیہ دنوں سنکیانگ کے علاقے اکسو کا دورہ کرنے والے ایک اسرائیلی بلاگر نے وہاں کپاس کی مشینی کاشت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سنکیانگ میں عام معمولات زندگی کی روانی اور لوگوں کی خوشحالی کی جدوجہد کو اپنے سفر کا یادگار حصہ قرار دیا۔
"سنکیانگ: یوریشیا کے مرکز میں چین کا مغربی محاز" کے عنوان سے ایک رپورٹ حال ہی میں آسٹریلوی سیاسی جماعت کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی سازشوں اور منفی حربوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو چین کو غیر مستحکم کرنے اور چین کی ترقی کو کنٹرول کرنے کی خاطر جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لئے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چینی حکومت کے انسداد دہشت گردی اقدامات کےمؤثر نتائج کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں چین مخالف سیاست دان پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے سنکیانگ سے جڑی افواہوں کو نام نہاد دلیل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کچھ اداروں کے ساتھ ساز باز کی اور افواہوں کی تشہیر کے لیےکچھ مغربی میڈیا کا استعمال کیا، تاکہ عالمی برادری سیاہ اور سفید میں تمیز نہ کر سکے۔
چند روز قبل، ایف بی آئی کے سابق مترجم سیبل ایڈمنڈس کے دو ہزار پندرہ میں سنکیانگ سے متعلق انٹرویو کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی۔ ویڈیو میں انہوں نے اعلانیہ کہا ہے کہ امریکی منصوبہ یہ ہے کہ افغانستان، یوکرین اور عراق میں استعمال ہونے والے طریقوں کو چین کے سنکیانگ میں استعمال کیا جائے ، ایسے بے بنیاد موضوعات کو ہوا دی جائے تاکہ سازشی قوتیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
امورسنکیانگ سے متعلق حقیقت پسند عالمی انصاف کی قوتیں یکجا ہو رہی ہیں، اور وہ امریکہ اور مغرب کی سازشوں اور جھوٹ کو شکست دینے کی خواہاں ہیں۔