امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-16 09:25:05
شیئر:

امریکہ اور ایران  15تاریخ  کو ویانا ، آسٹریا میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع  کر رہے ہیں تاکہ ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے 2015 میں طے پانے والے دو طرفہ معاہدے کو بچایا جا سکے۔ ایک روز قبل ، ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے واضح کیا کہ اگر امریکہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے  ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہیں۔ایران امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا شکار ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف نائے نے ایک مرتبہ نشاندہی کی کہ امریکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد 70 سال سے زائد عرصے سے مداخلت پسندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فوجی جارحیت ، پابندیوں اور دباو سے لے کر فسادات کو بھڑکانے تک ،  پوری دنیا پر مطلق بالادستی برقرار رکھنے کے لئے ، امریکی مداخلت پسندانہ پالیسی کے آثار دنیا بھر میں نمایاں ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1965 میں منظور کردہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا: "کسی بھی ملک کو  ، کسی بھی وجہ سے ، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات اور سفارت کاری میں براہ راست یا بالواسطہ مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔دوسرے ممالک کو دھمکانے کے لئے  سیاسی ، فوجی ، معاشی اور دیگر اقدامات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ دوسرے ممالک کی  حکومتوں کے تختے الٹنے کے لئے  کسی طرح کی مدد ، اشتعال انگیزی یا تخریبی سرگرمیوں کو ترک کرنا چاہیے۔"تاہم  ،  امریکہ نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں طے شدہ اعلامیہ کی کھلی نفی کی ہے۔داخلی امور میں عدم مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ضوابط کا ایک بنیادی اصول ہے۔ امریکی قدر کو کسی بھی اعتبار سے عالمی قدر نہیں قرار دیا جا سکتا ہے ، اور امریکہ کے قائم کردہ اصول بین الاقوامی قواعد نہیں ہیں۔ انکل سام کے "لانگ آرم "  مرض کا علاج  جلد از جلد کیا جانا چاہیے۔