اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

2021-04-25 14:56:26
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت_fororder_1

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 24 تاریخ کو  ایک بیان جاری کیا جس میں  21 تایخ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد  حملے کی  سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت کے ساتھ گہری  ہمدردی کا اظہار کیاگیا ہے۔اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ اس دہشت گرد  حملے میں ملوث افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ بیان میں تمام ممالک کو عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد وں کے مطابق  اپنی ذمہ داریاں کو ادا کرنے، پاکستان  اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ  فعال تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔ بیان میں اعادہ کیا گیا ہے  کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل، کسی بھی مقصد اور وجہ سے  ہو، بلا جواز ہے۔دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ تمام ممالک کو   دہشت گرد ی سے عالمی امن  وسلامتی  کو درپیش خطرات کا تدارک کرنا چاہیے۔