شی جن پھنگ کا دورہ گوانگ شی

2021-04-26 15:28:33
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھگ نے پچیس تاریخ کو گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے کے شہر گوئی لین کی چھوان جو کاؤ نٹی کے  ضلع  چھائیوان میں واقع   شیانگ جیانگ  جنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ریڈ  آرمی کے شہیدوں کے یاد گار  پارک کا دورہ کیا ۔ انہوں نے شہیدوں کے لیے  پھولوں کا نذرانہ پیش کیا  اور  شیانگ جیانگ جنگ کے حوالے سے  نمائش  دیکھی ۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے ضلع چھائیوان کے ماؤ جو پہاڑی گاؤں  جاتے ہوئے دیہی احیا کاری  اور بنیادی  یونٹوں کی گورننس  کا معائنہ کیا ۔ اسی دن کی سہ پہر کو  شی جن پھنگ نے دریائے لی جیانگ کے یانگ سوو حصے  کا دورہ کرتے ہوئے حیاتیاتی تحفظ کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا ۔