چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے ویکیسن کی تیسری امدادی کھیپ باضابطہ طور پر حکومت پاکستان کے حوالے کر دی گئی۔26 تاریخ کو ، پاکستان میں چینی سفارت خانے نے نوول کورونا وائرس ویکسین کی تیسری امدادی کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان وبا کی تیسری لہر کے نازک دور سے گزر رہا ہے ، چینی ویکسین اس وبا کے خلاف پاکستان کی لڑائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ آہنی دوست کی حیثیت سے چین اس وبا پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔اس وقت پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد طبی کارکنوں ، بزرگ شہریوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جاچکی ہے، بیشتر افراد نے چینی ویکسین حاصل کی ہے۔