امریکی حکومت کی چین مخالف غلط پالیسی جاری، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-29 20:19:06
شیئر:

امریکی حکومت کی چین مخالف غلط  پالیسی جاری، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_111

اٹھائیس تاریخ کو امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی مدت صدارت کے سو روز مکمل ہونے پر کانگریس سے خطاب کیا۔ چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئَے انہوں نے سخت گیر رویہ اپنایا۔ انہوں نے نام نہاد "غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں پر عمل درآمد" کے لئے چین پر حملہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو "ہند بحر الکاہل خطے میں مضبوط فوجی موجودگی برقرار رکھنا ہوگی" اور انسانی حقوق اور آزادی کا دفاع کرنے کی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ ایسا لگتا ہے کہ کہ بائیڈن ابھی تک اپنے پیش روکی چین مخالف پالیسی کے سائے سے پیچھا نہیں چھڑا سکے ہیں، اور کچھ پہلووں سے متعلق مزید خطرناک رویہ اپنایا گیا ہے۔ 
چین کا ترقیاتی ہدف کبھی بھی امریکہ کو پیچھے چھوڑنا نہیں تھا، بلکہ خود ایک بہتر ملک بننا اور لوگوں کے لیے بہتر زندگی لانا ہے۔ چین کا کسی کو چیلنج کرنے یا کسی کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واشنگٹن کی اولین ترجیح محاذ آرائی میں اضافے کے خطرناک رجحان پر کنٹرول کرنا ہونا چاہیے اور چین کے ساتھ تعاون اور صحتمند مسابقت کی راہ پر واپس آنا چاہیے۔ جیسا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا، امریکہ کو چین جیسے وسیع و عریض ملک کے ساتھ "پر امن بقائے باہمی" سیکھنے کی ضرورت ہے۔