سنکیانگ میں انسانی حقوق کی آڑ میں مغربی سیاستدانوں کی سازش، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-04-30 19:51:21
شیئر:

سنکیانگ میں انسانی حقوق کی آڑ میں مغربی سیاستدانوں کی سازش، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_4

 "جبری مشقت" ایک کارڈ ہے جسے مغرب بار بار سنکیانگ کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔ 21 اپریل کو امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا بل منظور کیا اور ایک بار پھر یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ چین سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" پرعمل پیرا ہے۔ بل میں چین کے متعلقہ اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کو کہا گیا ہے۔
ان مغربی سیاستدانوں کو یہ حقیقت نظر نہیں آ رہی ہے کہ سنکیانگ میں کپاس  اور دیگر صنعتوں میں بڑے پیمانے پر خودکار مشینری زیر استعمال ہے۔ وہ صرف "انسانی حقوق" کی آڑ میں چین مخالف قوتوں کی تیار شدہ نام نہاد "تحقیقی رپورٹس" استعمال کرکے چین کو بدنام کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کا مقصد محض سنکیانگ کی عالمی ویلیو چین تعاون میں شراکت ، چینی کاروباری اداروں کی بین الاقوامی مسابقت کو کمزور کرنا، اور بڑے پیمانے پر "چین  کی ترقی کو روکنا  ہے۔ عالمی برادری میں طویل عرصے سے یہ کوئی راز نہیں رہا ہے۔

سنکیانگ میں انسانی حقوق کی آڑ میں مغربی سیاستدانوں کی سازش، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_5