پاکستان کے سوکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں دریا کی بندش کی تکمیل سے یہ پروجیکٹ ڈیم کی تعمیر کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اس موقع پر ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حامد نے کہا کہ سوکی کناری پاور پروجیکٹ نے مقامی علاقے کےلیے روزگار کے تقریباً پانچ ہزار مواقع فراہم کیے۔ محمد حامد نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مقامی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
تقریبا 1.96 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ اس منصوبے کی تعمیر جنوری 2017 میں شروع ہوئی تھی ، اور دسمبر 2022 میں اس کی تکمیل کی توقع کی جارہی ہے۔