یکم مئی کی تعطیلات میں کھپت میں تیز اضافہ چینی منڈی کے کثیرمواقع کا ثبوت ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-05-06 19:30:46
شیئر:

یکم مئی کی تعطیلات میں کھپت میں  تیز اضافہ چینی منڈی کے کثیرمواقع کا ثبوت  ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_55

چین کی وزارت ثقافت وسیاحت  کی طرف سے جاری کردہ عدادوشمار کے مطابق، یکم مئی کی چھٹیوں کے دوران، چین میں اندرون ملک سیاحوں کی تعداد 230 ملین تک جاپہنچی ،جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں119.7 فیصد  زیادہ ہے ۔ جس سے ملک میں سیروسیاحت سے متعلق آمدنی کی مالیت 113.23 بلین یوآن تک جا پہنچی  ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 138.1فیصدزیادہ ہے ۔ان تعطیلات میں چین  کی کھپت کی منڈی  میں حیرت انگیز  اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
  اس حوالے سے بلوم برگ نے اپنی ایک  رپورٹ میں کہا کہ فلائٹ کے ٹکٹس سے لے کر امیوزمنٹ پارکس کے ٹکٹس تک تعطیلات کی آمد سے پہلے  ہی مکمل طور پر فروخت  ہو چکے تھے ، وبا کے بعد چین کی بحالی تیزی سے ہو رہی ہے۔اسپین کے اخبار نے کہا کہ  پر ہجوم اجتماعی سرگرمیوں کی  بحالی  چین میں وبا پر موثر کنٹرول کا عکاس ہے ، چین نے  ویکسینشن کے عمل کو جاری رکھا ہے۔
 یہ ایک حقیقت ہے  کہ یکم مئی کی تعطیلات میں چینی منڈی میں خوشحالی وبا پر کنٹرول کی کامیابی کا ثبوت ہے۔اس کے پیچھے کھپت کو فروغ دینے سمیت چینی حکومت کی سلسلہ وار پالیسیاں کار فرما ہیں ۔کھپت کے معیار کی بہتری  سے دنیا کو بھی مزید مواقع میسر  آئیں گے۔