سی پیک کے دوسرے مرحلے کا پھل ملنے کا وقت آگیاہے ، پاکستان سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین

2021-05-06 16:56:32
شیئر:

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا پھل ملنے کا وقت آگیاہے ،  پاکستان سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین_fororder_微信图片_20210506160015

پاکستان سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ  نے کہاہے کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے  میں صنعتی اور زرعی ترقی اور بہتر  سڑک رابطوں کی  بدولت  فائدہ اٹھانا شروع کرے گا۔ 
       منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور جی ڈی پی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔
 دوہزار تیرہ میں شروع کیاگیا سی پیک منصوبہ جنوب مغربی پاکستان کے گوادر بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں کاشغر کے ساتھ مربوط  کرتی ایک راہداری ہے جو توانائی ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔