"اصولوں " کی بات کرنے والے امریکی سیاسستدان دنیا کو دھوکہ دیتے ہیں ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-05-07 19:28:50
شیئر:

图片默认标题

نئی امریکی حکومت  اپنی تشکیل کے بعد  "اصولوں "یا "عالمی نظم و نسق" کے علمبردار ہونے  کا دعوی کررہی ہے۔لیکن اس حکومت کے سو دن کے بعد لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ امریکی سیاستدانوں  کے نا م نہاد اصولوں کے  نعرے  "دخل اندازی"اور"چھوٹے دائر وں کی تشکیل"  کے سوا کچھ نہیں۔امریکہ کا  "کثیرالجہتی " کا نعرہ دراصل اپنے اتحادیوں کو یکجا کرکے گروہی سیاست  کرناہے۔مثال کے طور پر اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنا یو این چارٹر کا اہم اصول اور عالمی تعلقات کا بنیادی ضابطہ ہے۔لیکن امریکہ  دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے کبھی باز نہیں آیا۔بلکہ امریکہ نے  دوسرے ممالک کے خلاف جنگیں بھی چھیڑیں۔اس کے علاوہ امریکہ عالمی تنظیموں کو  تفریحی پارک بنا کر اپنی مرضی سے شمولیت یا انخلا کا   فیصلہ کرتا ہے۔اپنی عالمی ذمہ داریوں  سے  انکار کرنے والے امریکہ کے پاس  "بین الاقوامی نظم و نسق " کی بات کرنے کا کیا  حق  ہے ۔موجودہ دنیا میں حقیقی کثیرالجہتی کی ضرورت ہے۔جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے چھ تاریخ کو یو این سیکرٹری جنرل کے ساتھ بات چیت میں زور دیا ہے کہ  تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔